اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی عظیم قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 75 ویں یومِ آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظیم قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہو گا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے بانی اجداد کے نظریات و ویژن کی اساس جمہوریت اور مساوات ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلا متفقہ آئین بلاشبہ ہمارا قومی لائحہ عمل ہے، 1973 کا آئین قومی اتحاد، خودمختاری اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی بغیر آزادی کے ثمرات کا 22 کروڑ پاکستانیوں تک پہنچنا صرف دیوانے کا خواب رہے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اداروں کے درمیان توازن کے بغیر ترقی کا پہیہ چل نہیں سکتا، ہم آئین کو موم کی ناک اور پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنانے والی ہر سازش کو کسی قیمت پر بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1973 کے آئین کی بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی، بینظیر بھٹو نے اسی جدوجہد کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker