اسلام آباد(آئی پی ایس)بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی،رواں ماہ کے آخر تک گھروں کی فراہمی کے حوالے سے سکیم شروع کردی جائے گی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر سکیم نظر ثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ ماہ اگست کے اختتام تک شروع کر دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سے منظوری کے بعد 31 اگست 2022 تک سکیم کی نئی خصوصیات کو حتمی شکل دے کر شروع کر دیا جائےگا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سکیم کے تحت بینکوں نے ان افراد کو بھی قرض دیے جن کا کوئی رسمی ذریعہ آمدن نہ تھا ، غیر رسمی ذریعہ آمدن والے افراد کیلئے سکور کارڈ بنایا گیا ۔
مرکزی بینک کے مطابق اب تک 500 ارب روپے مالیت قرض کیلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ 236 ارب روپے کے قرض کی منظوری دی جا چکی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک ملک میں رہن مالکاری کے تناسب کو بہتر بنانے کیلئے مصروف عمل ہے ، جن درخواست گزاروں کے قرض کی کچھ رقم کی فراہم باقی ہے انہیں 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہئے ۔