اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،تین افراد جاں بحق

 

لاہور(آئی پی ایس)لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جب کہ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker