اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

 

اسلام آباد (آئی پی ایس)ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری،چوبیس گھنٹوں میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 728رہی ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker