
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ یوم آزادی تقریبات۔پاکستان بھر سے پولیس بینڈز پاکستان مونومنٹ، شکر پڑیاں پر مظاہرہ کریں گے۔تقریب 14 اگست سہ پہر 04:30 بجے سے 06:30 بجے تک جاری رہے گی۔تقریب میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس، پنجاب پولیس، خیبرپختونخوا پولیس، سندھ پولیس، بلوچستان پولیس، آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس اور ایف سی کے بینڈ دستے شامل ہوں گے۔تقریب میں شرکت کے لئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تقریب کے سلسلہ میں مونومنٹ/شکرپڑیاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ ایک عوامی تقریب ہوگی جس میں پولیس کے بینڈ ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں گے۔