اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، شیخ رشید

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

 

ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچےگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں جب کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker