اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمرا ن خان اچانک کہاں روانہ ہونے والے ہیں ؟بڑی خبر آگئی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج دورہ لاہور متوقع ہے، عمران خان شہباز گل کی گرفتاری، سیاسی امور پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دورہ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے جلسے کے امور پر بھی بات کریں گے، دورہ لاہور کے دوران عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ملاقات بھی ہوگی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میری تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت ہے کہ وہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی کے جلسے اور پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker