پاکستانخیبر پختونخواہ

ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی۔نشستوں پر انتخابات، کل 13 اگست کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ ہے۔
ان حلقوں میں این اے، 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور، این اے 45کرم، شامل ہیں۔
پولنگ 25ستمبر، 2022 کو ہوگی، شیڈول کے مطابق
14اگست 2022کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔
17اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی،
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 20اگست تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 25اگست تک کیے جائینگے،
26اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 27اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،29اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے،
خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پی ٹی آئ کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسر یعنی صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کے دفتر واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر 2 میں دفتری اوقات کے دوران 13 اگست 2022 جمع کی جائیگی۔
واضح رہے کہ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے امیدواروں کی ختمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker