
اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا،شہباز گل کا میڈیکل پمز اسپتال میں کروایاگیا ، میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا، تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا تھا،چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔