![](https://ips.media/wp-content/uploads/2022/06/police.jpg)
اسلام آباد (آئی پی ایس)شیخ رشید احمد کےگھر چھاپے کا معاملہ،وفاقی پولیس نے شیخ رشید کے گھر چھاپے کی تردید کر دی
ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی،شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔