اہم خبریںپاکستان

شہباز گل کی گاڑی پر حملہ، اسٹنٹ پر تشدد کیا گیا، مراد سعید

اسلام آباد (آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر بیان میں تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، اس دوران اسٹنٹ پر تشدد کیاگیا۔
مراد سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا ، عمران خان ریڈ لائن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker