فن و فنکار

بوائے فرینڈ کو قتل کی دھمکی پر راکھی کا ردعمل

ممبئی (آئی پی ایس )بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے نئے بوائے فرینڈ عادل درانی کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ راکھی کو چھوڑ دیں ورنہ انھیں قتل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عادل درانی کا کہنا تھا کہ بشنوئی گروپ سے منسلک شخص نے انھیں قتل کی دھمکی کے پیغامات بھیجے ہیں کہ ’میں راکھی کو چھوڑ دوں اور ان سے دور رہوں ورنہ مجھے قتل کر دیا جائے گا‘۔
عادل درانی نےکہا کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟ میں نے ایک عورت سے محبت کی ہے اور اس سے پیار کیا ہے ، اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور پیار کرنا گناہ ہے کیا؟دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اگر کسی نے مجھ سے سچا پیار کیا ہے تو وہ عادل درانی ہیں اور بشنوئی گروپ کے افراد میرے بھائی جیسے ہیں تو کیا یہ لوگ اپنی بہن کا گھر اجاڑنا چاہیں گے؟
راکھی نے مزید کہا کہ یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب میں خودکشی کرنے جا رہی تھی، عادل وہ انسان ہیں جنہوں نے مجھے مرنے سے بچایا آج میں خوش ہوں اور آج میں جینا چاہتی ہوں تو مجھے مذہب کو لے کر ایسی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
راکھی نے بتایا کہ انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور سیلف ڈیفنس کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت بھی مانگی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ موسے والا جیسا حال کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker