
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 159 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ وبا کے پھیلنے کی شرح 2.53 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے۔
مجموعی طور پر کیے گئے کووڈ ٹیسٹوں میں سے 421 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فی صد ریکارڈ کی گئی۔