پشاور(آئی پی ایس) ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی اندرون شہر کے روٹس پر موجود، ایس پی کینٹ محمد اظہر خان، ایس پی سٹی عتیق شاہ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود، ایس ایس پی آپریشنز نے بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کو چیک کیا، تمام اونچے عمارتوں اور پلگنگ پوائنٹس کو بھی چیک کیا، رات کے وقت برآمد ہونے والے جلوسوں کے لئے جوانوں کو خصوصی ہدایات دیئے، سرویلنس گاڑی سٹاف کو بھی خصوصی ہدایات دیئے، کنٹرول سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق تھری لئیر سکیورٹی اور ہمہ وقت چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ساڑھے سات ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں