![](https://ips.media/wp-content/uploads/2022/08/Double-riding.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 9اور 10محرم الحرام کو ہو گی جبکہ شہر میں دفعہ 14بھی نافذ رہے گی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔