پشاور(آئی پی ایس)سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی ظاہر شاہ طورو اور ضلعی رہنما ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ تنظیمی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کسی نے نہیں کی، پورے صوبے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ذمہ داران ہونگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، پورے صوبے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ذمہ داران ہونگے۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ تنظیمی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کسی نے نہیں کی، 22 اضلاع میں تنظیمیں مکمل ہو گئیں ہیں جبکہ 26اضلاع میں ارگنائزنگ کمیٹیاں بن گئی ہیں،انہوں نے ان حلقوں پر استعفی منظور کئے جہاں یہ سمجھ رہے ہیں کامیابی ملے گی، اس وقت عام انتخابات کے لیے کسی کا ٹکٹ کنفرم نہیں، علماء حق پی ٹی آئی کے ساتھ جلسوں میں دیکھنے کو ملیں گے۔