پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہونگے ، کاغذات 13 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گےپشاور کے این اے 31 ،این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ پر ضمنی انتخابات ہونگے این اے 45 کرم پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ، کل نو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے۔