لکی مروت(آئی پی ایس) ایس ایچ او نورنگ جاوید خان کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ،ڈرائیور شدید زخمی ،جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے ایس ایچ او نورنگ جاوید خان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محب اللہ شدید زخمی ہو گئے ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ ہلاک ہوگیا ۔ یہ حملہ سرائے نورنگ میں ککی روڈ پر کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ حملہ آور کی لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔