پشاور(آئی پی ایس)محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری محمد عابد مجیدنے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،آج سے تین سال قبل 5 اگست کوکشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ترجمان کے مطابق محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پورے صوبے میں کشمیریوں سے یکجتی کے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ، صبح 9 بجے محکمے کے تمام عملہ نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔اس موقع خصوصی پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانے گایا گیا۔
سیکرٹری جنگلات نے کہاکہ آج سے تین سال قبل 5 اگست کوکشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے