اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کا بڑا یوٹرن ،احتجاج کا مقام تبدیل

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نےلوگوں سے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کے لیے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان اجتماع سے خطاب کروں گا۔

 

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ پنجاب کے ضمنی الیکشن جیسے نتیجے سے خوف زدہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker