اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میٹروبس میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ ،اپنے پیاروں کو پتہ کرلیں

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker