پاکستانخیبر پختونخواہ

ملک بھر میں یوم شہدا پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

 

پشاور(آئی پی ایس) ملک بھر میں یوم شہدا پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سی سی پی او محمد اعجاز خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کمانڈنٹ ایف سی شہید صفوت غیور کے قبر پر حاضری دی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے قبر کو سلامی دی،

 

دونوں افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور شہید کے ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ شہید صفوت غیور کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمہ پولیس کا اصل سرمایہ ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker