پاکستانخیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاندار اقدام ،آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائینگے

 

پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شاندار اقدام ،صوبے کی تاریخ میں پہلی آن لائن کچہری کا انعقاد کردیا،وزیراعلیٰ نے آن لائن کچہری میں پسماندہ ضلع ٹانک کے عوام کے مسائل سنے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اس کچہری میں ٹانک کے عوام نے صوبائی محکموں سے متعلق مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھ دیے۔وزیر اعلی نے ان عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے آزالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام بھی آن لائن کچہری میں شریک تھے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی وزیر اعلی نے کچہری کا انعقاد کرکے براہ راست عوامی مسائل سنے۔ ایک شہری کی شکایت پر وزیر اعلی کا ایف آر ٹانک میں 2018 سے محکمہ صحت کے تحت نچلی سطح کی بھرتیوں کی انکوائری کا حکم دیا ،اسی طرح وزیر اعلی نے ٹانک میں محکمہ صحت میں نچلی سطح کی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا بھی حکم دیا ۔محمود نے کہا کہ ضلع ٹانک میں صحت کے شعبے میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے ان پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے اور ہدایت کی کہ ٹانک میں فیمیل ڈینٹل سرجن کی عدم دستیابی پر وزیر اعلی کی جلد وہاں پر فیمیل ڈینٹل سرجن کی اسامی تخلیق کیا جائے ۔مذکورہ آسامی پر مقامی فیمیل ڈینٹل سرجن کی بھرتی عمل میں لائی جائے،

 

محمود خان نے کہاکہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں مقامی ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے پالیسی وضع کی جائے،انہوں نے ہدایت کی ٹانک ہسپتال میں سہولیات کی کمی کی شکایات پر وزیر اعلی کا سیکرٹری صحت کو ہسپتال کا دورہ کرکے اگلے ہفتے رپورٹ پیش کی جائے ،ٹانک میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے لئے مزید ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کیا جائے،وزیراعلی نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے متعلق عوامی شکایات پر وزیر اعلی کی محکمہ آبنوشی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کیے جائیں ۔ٹانک سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 750 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویلز بنائے جا رہے ہیں،

 

سرکاری ٹیوب ویلز پر اگر کسی کا ذاتی قبضہ ہے تو اسے ایک ہفتے میں عوامی استفادہ کے کھول دیا جائے، ناکارہ ٹیوب ویلز کی بحالی کے لئے 21 دنوں کے اندر ضروری کاروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، صوبہ بھر میں نئے بننے والے ٹیوب ویلز کے ساتھ ڈسٹریبیوشن لائن کو لازمی قرار دیا جائے، ٹانک سٹی میں صفائی ستھرائی سے متعلق شہری کی شکایت پر وزیر اعلی نے محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے میں پورے شہر کی صفائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ایک مہینے کے اندر ٹانک میں تمام آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کاروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔اس کے علاوہ انہوں نےٹانک سٹی روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی سست روی کی شکایات پر متعلقہ ڈی سی اور ایکسئین کو فوری طور پر وزٹ کرکے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور مقامی سڑک کی خستہ حالی سے متعلق شکایت پر وزیر اعلی کی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو سڑک کی بحالی کے لئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی۔ٹانک میں منشیات کے استعمال سے متعلق شہری کی شکایت پر وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کا خصوصی اجلاس بلا کر لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ سماجی بہبود کو ٹانک میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سروے کرکے تجاویز پیش کرنے ،پولیس لاک اپس کی خستہ حالی اور پولیس سے جڑے دیگر شکایت پر وزیر اعلی کی ایڈیشنل آئی جی پولیس کو وہاں کے تھانوں کا وزٹ کرکے رپورٹ پیش،تمام متعلقہ حکام اس کچہری میں جاری کردہ احکامات پر مقررہ وقت میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ21 دن کے بعد ان احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے اجلاس منعقد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker