پاکستانخیبر پختونخواہ

اے این پی کاپشاور میں پی ٹی آئی کیخلاف احتجاج

 

پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ پشاور نےممنوعہ فنڈنگ سے متعلق فیصلے پر پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کیا جو پریس کلب پہنچنے پرجلسے میں تبدیل ہو گیا ۔

 

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوئے ہیں ، پشاور کے خلاف عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جو افسوسناک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کو پختونوں نے عزت دی لیکن عمران خان نے پختونخوا کے لوگوں کو نظر انداز کیا،۔

 

رہنمائوں کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے اقتدار میں پختونوں کے مسائل حل کئے تھے ، پھولوں کے شہر کو گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا گیا ، عمران خان پختونوں کے اقدار سے ناواقف ہیں اسلئے پختونوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker