ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا موٹرسائیکلز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ ،یکم ستمبر سے فروخت کنندہ کا بائیومیٹرک لازمی قرار دیدیا گیا ۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد بلال اعظم کے مطابق اسلام آباد رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے اگر انکے موٹر سائیکل اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چل رہے ہیں تو 31اگست سے پہلے اپنے نام پر ٹرانسفر کروا لیں ،یکم ستمبر سے فروخت کنندہ کا بائیومیٹرک لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔