کراچی میں تعینات مرحوم افسر عبد الستار عیسانی کے لیے دعا مغفرت بروز بدھ فیصل مسجد میں کی جاے گی،شہداے پاک فوج کے لیے بھی دعا کی جاے گی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انتقال پا جانے والے نامور افسر عبد الستار عیسانی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے دعا فیصل مسجد میں بدھ 3 اگست کو نماز عصر کے بعد کی جاے گی ۔ وہ ان دنوں کراچی میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ،اس سے قبل وہ اسلام آباد میں بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے تھے۔ اس دعا میں اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں اور ملازمین سمیت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اعلی عہدیداران، فیکلٹی ممبران ،ملازمین اور طلبا کے علاوہ جڑواں شہروں کے افراد اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔علاوہ ازیں، افسوس ناک فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کے لیے بھی دعا مغفرت کی جاے گی، جو 5:50 منٹ پرکی جایگی۔