پاکستانخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا ، سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضہ کی منظوری

 

پشاور (آئی پی ایس) وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

 

صوبائی کابینہ اجلاس کے حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے صوبہ بھر میں بند سڑکوں کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی ہے، کابینہ نے قدرتی آفات میں جان بحق ہونے والوں کے لیے معاوضہ 3 لاکھ سے 8 لاکھ کرنے کی منظوری دی، کابینہ نے مکانات کے نقصان کے معاوضے کو بھی ایک لاکھ سے چار لاکھ کرنے کی منظوری دی۔ شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ کابینہ نے سیلاب کے دوران فوری امدادی کاروئیوں پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سمیت سرکاری اداروں کی کارکردگی کو سراہا،

 

وزیراعلی نے معدنی کانوں کے حامل اضلاع میں ریسکیو 1122 کے مراکز کھولنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حادثات کی صورت میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں اور کان کنوں کی جانیں بچائی جا سکیں، کابینہ نے آٹے پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی سارا سال جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ حکومت آٹے پر سبسڈی کی مد میں 35 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آٹے کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ صوبے میں روزانہ دو لاکھ سے زیادہ دس کلو اور بیس کلو کے بیگ رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں، 15 اگست سے کوٹہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ بیگ روزانہ کر دیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابقہ قبائلی علاقوں کے لیے ملک بھر میں قائم میڈیکل ڈینٹل کالجز میں ریزرو سیٹس میں آبادی یا سابقہ قبائلی ایجنسیوں کے مطابق کرانے پر غور و خوض کیا۔

 

سابقہ قبائلی علاقوں کے طلبہ نے کوٹہ ایجنسیوں کی بجائے آبادی کے تناسب سے کرانے کے لیے فاضل عدالت میں رٹ دائر کی تھی۔پشاور ہائی کورٹ نے معاملہ غوروخوض کے لیے کابینہ کو بھجوایا تھا جس پر آج کابینہ نے اس مسلے پر غور وغوض کے بعد فی الحال پرانے کوٹے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔، کابینہ نے خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر کمیشن کے تین ممبران پیر فدا محمد ایم پی اے،محترمہ سمیرا شمس ایم پی اے اور ڈاکٹر عبد الغفور کی بحیثیت کمیشن ممبران دوسری مدت کے لئے توسیع کی منظوری دے دی، صوبائی کابینہ نے محکمہ ہاؤسنگ کی تجویز پر پی ایچ اے ہاوسنگ سکیم جلوزئی ضلع نوشہرہ میں وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 1320فلیٹس کی تعمیر کے لیے نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق پیکج ون کے لیے اضافی 39.55ملین روپے اور مکمل منصوبے کی تکمیل کے لیے مجموعی طور پر818.668 ملین روپے کی منظوری دی۔،

 

صوبائی کابینہ نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ کے ایریگیشن چینلز کی ڈیزائننگ اور تعمیر کے لئے نان اے ڈی سکیم کے طور پر4300 ملین روپے مختص کرنے اور اس سال کے لیے 200 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 32 ٹرک بھجوا دئے گئے۔ جس میں خیمے ،کمبل ، فوم اور خوراک کا سامان شامل ہے، صوبائی کابینہ نے سیکرٹری اوقاف، حج،مذہبی و اقلیتی امور کی بطور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی بھی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ ریلیف و آبادکاری کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ)خیبرپختونخوا(ترمیمی ایکٹ کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹرائیبل ڈویژن درازندہ میں ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر ایمرجنسی لگانے اور اب حالات معمول پر آنے کے بعد ایمرجنسی واپس اٹھانے کی منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122کے قیام کے لئے اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے ASIs کے عمر کی حد کے حوالے سے ایشو کے حل کے لیے آئی جی خیبر پختونخوا کو کیس صوبائی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker