
برلن(آئی پی ایس) جرمنی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو جدیدہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں کچھ ایسے ہتھیار بھی شامل ہیں جو ابھی تک جرمن مسلح افواج کو بھی فراہم نہیں کیے گئے ۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے گلوب اینڈ میل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے یوکرین کو ٹینک شکن اور طیارہ شکن نظام، بارودی سرنگیں، بندوقیں، گولہ بارود ،خودکار ہووٹزر، ایک سے زیادہ لانچ راکٹ سسٹمز، کاونٹر بیٹری ریڈار وغیرہ فراہم کیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے بعض نئے سسٹم ایسے ہیں جو بہت کم تیار کیے گئے ہیں اور بعض کو متعارف بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے استعمال کے لیے یوکرینی افواج کو تربیت کی ضرورت ہے اس لیے انہیں جرمنی میں متعدد مقامات پر نئے اور جدید آلات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔جرمن حکومت نے 27 جولائی کو اعلان کیا کہ جرمنی نے یوکرین کو اضافی 100 ہووٹزرز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔