پاکستانخیبر پختونخواہ

اسمبلی کے مین گیٹ پر قبضہ ،حالات سنگین ہوگئے ،بھاری نفری طلب

 

پشاور(آئی پی ایس)بلدیاتی نمائندوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مین گیٹ پر قبضہ کرلیا ،گیٹ سے آمدورفت بند ہو گئی ،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ پر دھرنا دیدیا،روڈ بلاک ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

 

بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بلدیاتی نمائندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیدیا ہے اور اسمبلی کے مین گیٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا اور بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی

 

۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر پشاور زبیر علی نے مظاہرین سے کہا کہ آپ پرامن رہیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی نہ کی جائے کیونکہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے ہی اپنا حق حاصل کریں گے ۔دوسری جانب شدید گرمی اور دھوپ، مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی جس کے باعث کئی مظاہرین بے ہوش گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker