اہم خبریںپاکستان

معیاری تعلیم کی فراہمی اولیں ترجیح ہے، نائب صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب صدر تدریسی امور،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایاز افسر نے کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم اور اعلی سہولیات کی فراہمی جامعہ کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے یہاں نیو کیمپس میں میل اور فیمیل سیکشن کے ایڈمیشن آفسز کے دورہ کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر براے تدریسی امور ڈاکٹر محمد ممتاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر نائب صدر جامعہ نے غیر ملکی طلبا کے لیے مختص دفاتر کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو نئے آنے والے غیر ملکی طلبا کی تعداد اور ان کو مہیا کی جانے والی رہنمائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگست اور ستمبر میں غیر ملکی طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد جامعہ میں داخلوں کے لیے رابطہ کرتی ہے جن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل (اگر کوئی سامنے آئیں تو ان) کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاے۔

انہوں نے فیس سیکشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں حالیہ داخلہ مہم کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ ایڈمیشن آفسز میں نائب صدر جامعہ کو بریفننگ کے دوران اب تک کے داخلوں کی دراخوستوں کی تعداد،ایڈمیشن کے ٹیسٹ، فیس سے متعلقہ امور اور شیڈول بارے تفصیلی بریفننگ دی گئ۔ نائب صدر تدریسی امور نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کو صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے وژن کی روشنی میں دنیا بھر کی سر فہرست جامعات کی صف میں شامل کرنے کے لیے انتظامیہ ہمہ وقت برسر پیکار ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلقہ معلومات کے لیے رابطہ کرنے والے طلبا و طالبات کی ہر ممکن رہنمائی کی جاے تا کہ وہ آخری تاریخ یعنی 5 اگست تک جامعہ کے دس کلیات کے ڈگری پروگراموں میں با آسانی آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker