اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے فلیگ مارچ

اسلام آباد (آئی پی ایس )محرم الحرام کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی حوالے سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کرے گی، اسلام آباد میں مجموعی طور پر181 جلوس نکالے جائیں گے،محرم الحرام میں اسلام آباد میں 165مجالس منعقد کی جائیں گی،محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔مجالس کے تمام لائنسز ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز ہوچکی ہیں۔لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نومحرم کو متعلقہ ایریا میں سگنلز بند ہوں گے،اسلام آباد امن پسند رہا ہے انشا اللہ آگے بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علما آن بورڈ ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رابطے میں ہیں۔تمام ایشوز پر بات ہو چکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام سیکیورٹی ایجنسیز ہمارے ساتھ ہیں ،ایف سی کے اٹھارہ سو اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے تعینات ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جا چکے ہیں۔جلوسوں کے تمام روٹس سیف سٹی کے ذریعے کور ہونگے ۔پیشگی انتظامات کا مقصد کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس آبپارہ اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ فلیگ مارچ ڈھوکری چوک سے راول ڈیم روڈ سے ترامڑی چوک سے کھنہ پل سے براستہ ایکسپریس وے سے پی ڈبلیو ڈی کالونی سے کاک پل سے سہالہ تک جائے گا۔اور اسی طرح واپسی پر فیض آباد سے آئی ایٹ سے ہوتا ہوا آئی ٹین سے پولیس لائن کے راستے سے سری نگر ہائی وے سے آبپارہ اور پھر سپورٹس کمپلیکس آبپارہ میں اختتام پذیر ہو گا۔فلیگ مارچ میں پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker