اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا وائرس کے وار جاری ،ایک شخص جاں بحق ،661 نئے کیسز رپورٹ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح29. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید1شخص انتقال کرگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker