گلگت(آئی پی ایس )گلگت میں فائرنگ کے واقعات پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا نوٹس ، خالد خورشید نے کہا کہ مٹھی بھر چند عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت ان شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ وزیراعلی نے عوام سے اپیل کی ہے وہ پرامن رہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور منافرت پھلانے سے اجتناب کریں۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ حکومت سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔