پاکستانخیبر پختونخواہ

محمود خان کا بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامنے بھیجنے کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامنے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو اگلے 24 گھنٹوں میں امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے 32 ٹرک سیلاب متاثرین کو بھیجے جائیں گے۔امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، ایک ہزار کمبل اور ایک ہزار میٹرس شامل ہیں۔ایک ہزار رضائیاں ، ایک ہزار ہائجین کٹس، ایک ہزار مچھر دانیاں اور دیگر ضروری سامان بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔

 

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے ایک ہزار پیکج، ادویات اور ڈی واٹرنگ پمس بھی بھیجے جائیں گے ۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ہم نہ صرف متاثرہ عوام کے ساتھ غم میں شریک ہیں بلکہ عملاً ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔حتمی مقصد متاثرہ عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں سہارا دینا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker