
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان بھر میں کورونا وباء کے باعث مزید 03 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 605 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.15 فیصد رہی ہے ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 605 نئے کیسز رپورٹ مثبت آئے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 03 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 176 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خیال رہے کہ ماہ جولائی میں سندھ میں اب تک 61 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.31فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
اسکے علاوہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں کورونا کی ہفتہ وار شرح 2.27فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوذ لگوانے کی بھی تلقین کی گئی ہے ۔