اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے ،پرویزاشرف

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں اور ان کی سیٹیں خالی ہوچکی ہیں۔

 

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 11 اپریل کو این اے 22 مردان سے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، این اے 24 سے فضل محمد خان ، شوکت علی این اے31، فخر زمان خان کرم ون (این اے45)، این اے 108 فرخ حبیب، این اے 118سے اعجاز احمد شاہ ، جمیل احمد خان (این اے 237) محمد اکرم چیمہ (این اے 239) این اے 246 سے عبدالشکور شاد،، ڈاکٹر مہر النسا شیریں مزاری (مختص نشست)،شاندانہ گلزار خان(مختص نشست)نے اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے جن کو آئین اور رولز آف بزنس کے تحت منظور کرلیا گیا ہے اور 11 اپریل سے ان کی نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker