اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ریاست پہلے سیاست بعد میں پالیسی کے تحت حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم نیمشکل وقت میںریاست پہلے ، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومتی باگ ڈور سنبھالی اور مشکل فیصلے کئے، لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی، غیر ضروری حکومتی اخراجات کم کئے، قابل تجدید توانائی کیمنصوبے شروع کررہے ہیں، انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس محنت اور لگن سے ملک کی ترقی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پاک امریکن بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وفد میں سیکٹری جنرل پاک امریکن بزنس فورم وقار خان، صدر ریاض حسین اور سینئر نائب صدر انور اعظم شامل تھے اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور متعلقہ اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعطم نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ریاست پہلے، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی۔ معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہاکہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع بروئے کار لائیں گے۔ہم ترجیحی بنیادوں پر6 سے 7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا۔ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات،ملک میں برآمدی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف سے ارکان قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ،رانا محمد قاسم نون اور رائومحمد اجمل خان نے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں سے متعلقہ مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو یہ بات وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker