اسلام آبادپاکستان

موٹروے پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، دو ملزمان گرفتار

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)موٹر وے ایم ون چارسدہ کے قریب بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار۔ترجمان کے مطابق موٹروے پر چارسدہ کے قریب غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والی گاڑی کو موٹروے پولیس نے روکنا چاہا تو ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگانے کی کوشش کی، اور کچھ دور جا کر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ورج میں چلی گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی ۔

 

گاڑی میں دو افراد موجود تھے جس میں سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا – بعدازاں شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 17 پیکٹ ہیروئن بر آمد کر لی گئی :- دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ سر دیھری چارسدہ کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker