پاکستانخیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا: رواں سال ٹارکٹ کلنگ واقعات میں 55پولیس افسر و اہلکار شہیدؔ

پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2انسپکٹرزاور 2سب انسپکٹروں سمیت 55پولیس افسراور اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں ٗڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئیں جن میں 11پولیس افسر و اہلکار شہید ہو چکے ہیں ۔

 

خیبر پختونخوا پولیس ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مجموعی طورپر 55پولیس افسر و اہلکار شہید ہو چکے ہیں جن میں 2انسپکٹر ز ٗ2سب انسپکٹرزٗ5اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ٗ3ہیڈ کانسٹیل اور 43کانسٹیبل شامل ہیں ٗٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آئیں جہاں 11پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شہید کیا گیا ٗپولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پشاوردوسرے نمبر پر رہا

 

جہاں ایک انسپکٹراورایک ایس ایچ او سمیت 6پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شہید کیا گیا ٗٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بنوں میں پانچ ٗنارتھ وزیرستان میں چار ٗنوشہرہ میں چار ٗسائوتھ وزیرستان میں دو ٗلکی مروت میں چار ٗکرک میں دو ٗہنگو میں دو ٗکوہاٹ میں ایک ٗٹانک میں چار ٗخیبر میں تین ٗصوابی میں دو ٗباجوڑ میں ایک ٗچارسدہ میں دو ٗہری پور اور مردان میں ایک ایک اہلکار شہید ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker