پشاور(آئی پی ایس) پشاورپولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے ، عمیر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے جسے گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کردیا تھا جبکہ 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔