پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخواہ کے دو مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے ،دوافراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
پہلے واقعہ کے مطابق فقیر کلے میں گھر کی چھت گر گئی، 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو1122کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ریسکیو1122 نے ملبے تلے سے تینوں افراد کو نکال لیا،تینوں خواتین کو ریسکیو1122 ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے 55 سالہ خاتون کی موت کی تصدیق کی ۔
ادھرجمرود علاقہ نیو آبادی نیک خان نامی شخص کے گھر کا کمرہ گزشتہ رات بارش کے باعث 02 بجے قریب گر گیا۔جس کی نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئیں۔ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈیزاسٹر ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور تمام افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔