
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔