پاکستانپنجاب

ایف آئی اے گجرات کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ، ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار

 

گجرات(آئی پی ایس) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات ضیاءالحسن کی ہدایت پر ریڈ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ریڈ ٹیم نے بٹ یورو ٹریول پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے ملزم انعام اللہ بٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے 1661000 روپے, 26695 یورو، 15430ریال, 6035 درہم، 645 امریکی ڈالر، دیگر غیر ملکی کرنسی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker