پاکستانخیبر پختونخواہ

پشاور:خاتون صحافی ذکیہ خان کے گھر نامعلوم افراد کا حملہ

پشاور(آئی پی ایس)پشاورمیں خاتون صحافی ذکیہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ،نامعلوم شخص نے دروازے پر دستک دی دروازہ کھولا تو ملزم نے تیزاب پھینکا۔صحافی ذکیہ خان نے بتایا کہ ملزمان میں سے ان کے ایک ساتھی نے تیسری منزل پر جاکر دروازے پر دستک دی جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی گلی میں موٹر سائیکل پر انتظار کرتا رہا ۔

 

تیزاب پھینکنے والے ملزم کی عمر اٹھارہ سال تک تھی ۔ذکیہ خان نے مزید بتایا کہ نامعلوم شخص نے دروازے پر دستک دی دروازہ کھولا تو ملزم نے تیزاب پھینکا،میں دروازہ بند کر رہی تھی وہ مزاحمت کرتا رہا ، ملزم واقعہ کے بعد گلی میں کھڑی موٹرسائیکل پر ساتھی سمیت فرار ہوگیا ۔ خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ، میں گلبہار میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں اور مختلف نجی میڈیا اداروں سمیت آئی ایس پی ار کے ریڈیو سنو ایف ایم 96 میں بحیثیت آر جے کام کرتی ہوں ۔

 

نہوں نے کہاکہ وزیراعلی محمود خان اور آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے ذکیہ خان پر تیزاب گردی کی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔انہوں نے ایس پی سٹی عتیق شاہ کو موقع پر پہنچ کر خود تفتیش کی نگرانی کی ہدایت کی ۔انہوں نے جدید سائنسی خطوط پر استوار جامع تحقیقات شروع کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے ذکیہ خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد ٹریس کرنے کا یقین دلایا۔ا

 

یس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا ہے کہ شہریوں خصوصا صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے صحافیوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے حالیہ واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد بے نقاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker