
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دھمکی دی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نہ دکھانے پر سخت کارروائی ہوگی۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مریم اورنگزیب کے کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی تقریب حلف برداری نہیں دکھائی گئی، پی ٹی وی تقریب دکھائے نہ دکھائے پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ بن گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب سگریٹ والے معاملے پر خود جیل جارہی ہیں، اگر ان لوگوں کو بھی جیل جانا ہے تو ایسا کرتے رہیں، سیکرٹری اطلاعات، پی ٹی وی ذمہ داران نے کرمنل کے احکامات کی بجا آوری میں اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، ہم ان کی اس حرکت کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تقریب براہ راست نہ دکھانے کے ذمہ داران کے پاس 15 دن ہیں، جو لوگ اس وقت ان عہدوں پر ہیں اگلے مہینے نہیں ہونگے۔