
اسلام آباد(آئی پی ایس) موٹر وے پولیس نے گھر سے لاپتہ ہو جانے والا دس سالہ ذہنی مریض بچہ باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا جبکہ بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والا پرس مالکان کے حوالےموٹروے پولیس کی جانب سے سے عوام کی خدمت جاری۔
ترجمان موٹروے پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ایک دس سالہ بچے کو دیکھا پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور ہے اور گھر سے کھو گیا ہے اس صورت حال کے پیش نظر موٹروے پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا کر بچے کو گھر والوں سے ملا دیا۔ ایک اور واقعے میں ایک فیملی جو کہ لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کرتے ہوئے بھیرہ سروس ایریا میں رکے، جہاں وہ ایک لیڈیز پرس بھول کر اپنا سفر جاری رکھا کچھ دیر بعد یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس فورن حرکت میں آئی اور پرس تلاش کر کے مالکان کے حوالے کردیا گیا پرس میں بیس ہزار روپے سے زائد رقم اور دیگر سامان موجود تھا۔





