پشاور(آئی پی ایس) شمالی وزیرستان کے متاثرین انصاف کے لیے پشاور پہنچ گئے،متاثرین پریس کلب کے باہر مطالبات کے لیے سراپا احتجاج بن گئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومتی امدادی رقم بند ہے، امدادی رقم نہ ملنے سے سات ہزار سے زائد خاندان متاثر ہو رہے ہیں، حکومتی امدادی رقم کی بندش کے باعث فاقوں پر اتر آئے ہیں،مظاہرین نے کہا کہ ہمارے گھر بار برباد ہوئے ہیں خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، حکومت امدادی رقم جلد سے جلد جاری کرے۔