اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا سے مزید ایک جاں بحق، 371 نئے مریض رپورٹ

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں کورونا وائرس کی جاری چھٹی لہر نے مزید ایک شہری کی جان لے لی، 371 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13ہزار 439کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ اب بھی 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker