
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) صدر ثانیہ حمید پاشا کا ای الیون اسلام آباد کادورہ، ای الیون میں قائم مانیٹرنگ کیمپ میں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ حمید پاشا نے اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث ای الیون کے نالوں میں پانی لیول چیک کیا۔انتظامیہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے۔ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے۔





