فن و فنکار

عائزہ خان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے مقبولیت کی انتہا کو چھونے والی عائزہ خان انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔اداکارہ نے ایک کروڑ بیس لاکھ فالوورز حاصل کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز تھے۔ عائزہ خان نہ صرف سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں بلکہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر نت نئی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔عائزہ خان نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں میں مختلف النوع کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں۔ گزشتہ عید پر آن ایئر جانے والے ڈرامے چپکے چپکے میں اداکارہ نے نٹ کھٹ لڑکی مینو کا کردار بخوبی نباہ کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔عائزہ خان اپنے چاہنے والوں کے ساتھ نہ صرف اپنی بلکہ اپنی فیملی کی تصاویر کے ساتھ خوبصورت پیغامات بھی شیئر کرتی ہیں جنھیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عائزہ خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوو کی جانے والی اداکاراوں میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 10.6 ملین فالوورز ہیں جب کہ ایمن کی بہن منال خان 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker